ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الال : خاتون ہوم گارڈ پر حملہ کرنے کے الزام میں 2 طالب علم گرفتار

الال : خاتون ہوم گارڈ پر حملہ کرنے کے الزام میں 2 طالب علم گرفتار

Tue, 28 Sep 2021 13:24:31    S.O. News Service

الال ،28؍ ستمبر (ایس او نیوز) ناگوری ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک خاتون ہوم گارڈ پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 2  طالب علموں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد حارث اور نعیم کے طور پر کی گئی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق 25 ستمبر مذکورہ ہوم گارڈ خاتون نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے سڑک کی غلط سمت موٹر بائک چلانے والے ان ملزمین کی تصویر اتاری تو دونوں مشتعل ہوگئے اور مبینہ طور پر خاتون کے نازک مقامات پر لات ماری اور گالی گلوچ کرنے لگے ۔ متاثرہ ہوم گارڈ خاتون نے اس ضمن میں الال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے الال ہلے کوٹے کے رہنے والے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔


Share: